کراچی : وزارت خزانہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
جمعرات کو وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سے رابطہ کیا ہے۔
پاکستان کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس کو مشترکہ طور پر چلانے کے لیے قطر کے ساتھ مذاکرات میں رہا ہے، تاہم اس شراکت داری کی تفصیلات یا معاہدہ سامنے نہیں لایا گیا ہے۔
پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی ماہ سے قطر کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے اور اس کے مرکزی بینک کے ذخائر بمشکل چار ہفتوں کی درآمدات کر سکتے ہیں۔ پاکستان کا ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکا۔
