Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ | زرائع نیوز

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلا کر تمام اندرونی مسائل حل کیے جائیں۔
پاکستان بار کونسل نے کہا کہ بار بار استدعا کی کہ اہم سیاسی معاملات پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔عدلیہ ملک کا تیسرا ستون اور سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے، معزز ججوں کے درمیان تفریق اس ادارے کے لیے اچھی نہیں، الیکشن معاملے سمیت تنازعات کیلئے اے پی سی بلانے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں تا کہ ملک و قوم کیلئے بہتری ہو۔