Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ٹیکسٹائل کی 50 فیصد صنعت بندش کے دہانے پر پہنچ گئی, گوہر اعجاز کا وزیر اعظم کو خط | زرائع نیوز

ٹیکسٹائل کی 50 فیصد صنعت بندش کے دہانے پر پہنچ گئی, گوہر اعجاز کا وزیر اعظم کو خط

کراچی : آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں اپٹما کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے لکھا ہے کہ ٹیکسٹائل کی 50 فیصد صنعت بندش کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ سال سے تین ارب ڈالر کم رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات تیزی سے اور مستقل کم ہو رہی ہیں، فروری کی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی برآمدات بآسانی ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ہو سکتی تھی، لیکن زرمبادلہ مسئلے سے پیدا ہوئی توانائی قلت اور نرخ نے پیداواری صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔
گوہر اعجاز نے وزیرِ اعظم کو لکھا ہے کہ ٹیرف اور لانگ ٹرم فنانسنگ کے ذریعے بڑھائی گئی پیداواری صلاحیت توانائی نہ ہونے اور پرزہ جات کی قلت کے سبب استعمال نہیں ہو رہی ہے، اس کے علاوہ خام مال کی عدم دستیابی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کی عدم ادائیگی کے باعث ایکسپورٹرز کو پیداوار جاری رکھنے میں مشکلات ہیں۔
اپٹما کے پیٹرن ان چف نے اپنے خط میں شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی پورٹ پر پہنچی تمام درآمدات کو کلیئر کیا جائے اور ایکسپورٹ شعبے کو خام مال اور پرزہ جات کی درآمد کے لیے بینکوں کو ایل سیز کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
گوہر اعجاز نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی ہے کہ ایکسپورٹس شعبے کو سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کی جائے، سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا کیے جائیں اور ایکسپورٹس شعبے کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو ترجیحی بنیاد پر گیس فراہم کی جائے۔