Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
موجودہ سیاسی صورتحال میں کیا کریں ؟ مفتی تقی عثمانی کا مشورہ ! | زرائع نیوز

موجودہ سیاسی صورتحال میں کیا کریں ؟ مفتی تقی عثمانی کا مشورہ !

کراچی:ملک میں جاری سیاسی صورتِ حال پر ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اس وقت یہ بحث کی جائے گی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہو گا کہ سب مل کر آگ بجھائیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑ کر ملک کو بچائیں۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ ’تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لیے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ اور اللّٰہ سے ڈرو تاکہ تمہارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور بااثر حضرات کا فرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پر عمل کر کے رہنماؤں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ کو یقیناً سیاست میں دخل نہیں دینا چاہیے لیکن ایسے سنگین حالات میں جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر غیر جانبداری سے خالص ملک کے مفاد اور قومی سلامتی کے لیے مسئلے کاحل نکالنا ان کا فرض بنتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے آمین۔