Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پکوڑے بنا رہا ہوں تو اس میں کیا برائی ہے؟۔گورنر سندھ | زرائع نیوز

پکوڑے بنا رہا ہوں تو اس میں کیا برائی ہے؟۔گورنر سندھ

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کو عوام کی افطاری کے لیے میرے پکوڑے تلنے پر اعتراض ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واقع فوڈ اسٹریٹ پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عوامی افطاری کے لیے اگر میں پکوڑے بنا رہا ہوں تو اس میں کیا برائی ہے؟۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ میں عوام کے لیے ہر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ عوام ہر صاحبِ اختیار کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں، سرجانی میں عید کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن ہو گا۔