Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شب معراج پر خصوصی محافل ،عبادات ،چراغاں ،امن و استحکام کےلئے دعائیں! | زرائع نیوز

شب معراج پر خصوصی محافل ،عبادات ،چراغاں ،امن و استحکام کےلئے دعائیں!

کراچی :ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی شب معراج نہایت عقیدت واحترام اورمذہبی جذبے سے منائی گئی ۔

مساجد اور خانقاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اورچراغاں کیا گیا،جبکہ مساجد کے علاوہ گھروں میں بھی عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا جو نمازعشاء سے صبح صادق تک جاری رہا۔

دوسری طرف کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں عوام کو عبادات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

نیومیمن مسجد،فیضان مدینہ ، جامع مسجد بہار شریعیت،میمن مسجد جوڑیا بازار سمیت دیگر مساجد میں علمائے کرام نے نبی کریم ؐکے عظیم معجزے معراج کے واقعات وفضائل بیان کیے، مساجد اور گھروں میں عبادات ، نوافل ، روحانی محافل ، میلاد ، ذکر ، درود شریف کا اہتمام کیا گیا،اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی ، بقا اور ترقی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

سندھ کےدیگر شہروں حیدر آباد ،نواب شاہ ،میر پور خاص بدین ،سکھر ٹندو آدم،لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ تمام شہروں میں بھی اجتماع معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اجتماع میں نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ذکر واذکار کا اہتمام کیاگیا اور اللہ عزوجل کے حضور دین اسلام کی سربلندی ،ایمان کی سلامتی ملک میں امن وامان ،ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

صبح نماز فجر کی ادائیگی کے لیےمساجد میں خاص اہتمام کیا گیا تھا اور معمول سے زیادہ افراد نے مساجد کا رخ کیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز فجر کی ادائیگی سے قبل سحری کرکے نفلی روزے کی نیت کی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی جانب سے بڑے اجتماعات کے باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

جما عت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیر علا مہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ معرج النبی کی مناسبت سے جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں خطاب کرتے کہا کہ واقعہ معراج محسن انسانیت کی عظمت و رفعت کا شاہکا ر ہے۔ سفرِ معراج کو حضو ر خاتم النبیاء کے تمام معجزوں پر امتیازی حیثیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ،27 رجب کی اس بابرکت رات کو حضرت محمد مصطفٰیؐ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے رحمتہ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰؐ کو آسمانوں کی سیر کرانے، عالم آخرت دکھانے اور بالمشافہ اپنی زیارت و ملاقات کے لئے معراج کی سعادت عطا کی جب کہ اس شب کو ہی اللہ تعالیٰ نے سرورِ کونین ؐ کو عذابِ دوزخ سے نجات کا سبب بننے والی 5 وقت نماز کا تحفہ عنایت فرمایا۔