ترکیہ، شام زلزلہ: اموات 46 ہزار ہو گئیں

مشق؍انقرہ: ترکیہ اور شام میں آنے والے بدترین زلزلے سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اب تک تعداد 46ہزارہوچکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترکیہ میں 2لاکھ 64ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں اور کئی افراد لاپتہ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے علاقوں سے کئی بین الاقوامی امدادی اداروں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے لیکن مقامی ٹیمیں تباہ حال عمارتوں میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ مزید افراد کو زندہ نکال لیا جائے گا۔

دوسری جانب شام میں بھی شمال مغربی علاقے میں بدترین نقصان پہنچا ہے جہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے خانہ جنگی جاری ہے جس کی وجہ سے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: