Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں88ہزار سے2لاکھ 19ہزار روپے اضافہ | زرائع نیوز

سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں88ہزار سے2لاکھ 19ہزار روپے اضافہ

لاہور: سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا اطلاق آج 6 اپریل سے ہوگا۔ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی ہے۔
آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزارہوگئی ،آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ، قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ۔سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو گئی۔ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی۔
سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمتیں دو لاکھ چار ہزار کے اضافے کے بعد42 لاکھ 56 ہزار ، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 45 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی۔
سوزوکی پک اپ کی راوی کی نئی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 56 ہزار اور راوی ود آئوٹ ڈیک کی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 81 ہزار ہوگئی۔