Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ممتاز قادری کا وژن جاری، سیاسی جماعت رجسٹرڈ | زرائع نیوز

ممتاز قادری کا وژن جاری، سیاسی جماعت رجسٹرڈ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک اور نئی پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری کے نام اور پھانسی کے خلاف جدوجہد شروع کرنے والے خادم حسین رضوی نے ابتدائی تحریک لبیک یارسول اللہ کے نام سے ایک جماعت تشکیل دی۔

خادم حسین رضوی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی کہ اُن کی جماعت کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں وہ حصہ لے سکیں۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین نے گزشتہ کئی ماہ سے انتخابی سیاست اور ممتاز قادری کے نام سے درس دینا شروع کردیے اور عوام پر زور دیا ہے کہ جو سُنی لبیک یارسول اللہ کو ووٹ نہیں دے دے گا وہ روز قیامت شرمندہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درخواست مںظور کرتے ہوئے ایک اور سیاسی پارٹی ” تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان” کے نام سے رجسٹرڈ کرلی۔