Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا | زرائع نیوز

ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا

کراچی : امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک بار پھر نیچے آنے لگا جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔

رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا تھا۔