Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کیا کریں تو اسٹریٹ کرائمز ختم ہو جائیں گے ؟ گورنر نے بتا دیا! | زرائع نیوز

کیا کریں تو اسٹریٹ کرائمز ختم ہو جائیں گے ؟ گورنر نے بتا دیا!

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کا کہنا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔کراچی میں سترہویں سحری کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں گورنر ہاؤس کی افطاری کے بینر ہٹا دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم ختم کیے جاسکتے ہیں۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں۔ایم ڈی ایس ایس جی سی کو بتایا ہے کہ جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بلز گورنر ہاﺅس میں جمع کروائیں، انہیں صفر کروائیں گے۔