Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک | زرائع نیوز

نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی: نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے میں بابا موڑ کے قریب تین ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اویس، راشد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔