کراچی: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔نیب نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
18 مارچ کو کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد
