Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا | زرائع نیوز

ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے ڈین کے عہدے کا چارج ڈاکٹر نصرت ادریس سے لیا ہے جو منگل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئی تھیں۔

چارج دینے کی پر ہجوم تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے خصوصی طور شرکت کی اور ریٹائرڈ ہونے والی ڈین ڈاکٹر نصرت ادریس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل جامعہ کراچی کی جانب سے کلیہ آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے تین سینئر پروفیسرز کے نام ڈین کے لیے محکمہ بورڈز و جامعات بھیجے گئے تھے۔

تاہم محکمہ بورڈز و جامعات کے زرائع کے مطابق تاحال وہ سمری وزیر اعلی ہاؤس سے واپس نہیں آئی،۔

سینئر ترین پروفیسر کے طور پر ڈین آف آرٹس کے عہدے کا چارج پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کو دے دیا گیا۔