Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جا رہا ہے , گورنر سندھ | زرائع نیوز

مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جا رہا ہے , گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو نہیں گنا جارہا۔

گورنر سندھ نے کراچی میں 20 ویں روزے کی سحری حسن اسکوائر قریب کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ہزار گھر دینے کا کہا لیکن انہوں نے نہیں دیے، ہم چند لوگوں کو گھر بھی بنا کردیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر پتا لگا کہ قبرستان میں قبر 70 ہزار روپے دے کر ملتی ہے.

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جائیں گے تو مسائل کا پتا لگے گا، رمضان کے بعد بھی روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ صوبائی حکومت کے تعاون سے بنے یا وفاقی حکومت کے تعاون سے اس میں تاخیر کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو نہیں گنا جارہا، اس معاملے پر خالد مقبول صدیقی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔