Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یوم شہادت علیؓ عقیدت و احترام سے آج منایا جائے گا | زرائع نیوز

یوم شہادت علیؓ عقیدت و احترام سے آج منایا جائے گا

کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں عقیدت و احترام سےمنایاجائے گا،ملک بھرمیں مجالس عزابرپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔

کراچی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس شہادت حضرت علی ؓبدھ21رمضان کو صبح10بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی،جس میں سوز خوانی و سلام کے بعد مولانا امین شہیدی مجلس سے خطاب کرینگے،بعد مجلس جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوگاجلوس کی قیادت بوتراب اسکاوٴٹس کرینگے۔

شرکائے جلوس محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی پہنچیں گے۔نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پراداکی جائے گی۔نماز ظہرین کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، سی بریز ،صدر دواخانہ منسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بھٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

یوم علی کی جلوس کے لیے سندھ بھرمیں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں کراچی میں یوم شہادت حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر 5 ہزار 5 سو 72 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ جلوس برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ سے گزرگاہوں کی مکمل سوئپنگ کی جائے گی۔

جلوس برآمد ہونے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی بھی کی جائی گی جبکہ رینجرز کے ماہرنشانہ باز بلند وبالا عمارتوں پرتعینات ہوں گے۔جلوس کے روٹ اوراس سے متصل بازاراور گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔پولیس کے اعلامیہ کے مطابق کراچی میں 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے مرکزی جلوس سمیت شہر بھر میں 4096 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بکتربند گاڑیاں، موٹر سائیکل اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود ہو گا جبکہ 15 ایس ایس پیز، 51 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔

حکام نے کہا ہے کہ 8 پولیس کی بکتربند گاڑیاں اور 54 موبائلیں بھی سیکیورٹی کے لیے موجود رہیں گی،سیکیورٹی کے لیے ایس ایس یو اور آر آر ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔