Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عفان وحید کی شادی ایک بار پھر ہوتے ہوتے رہ گئی | زرائع نیوز

عفان وحید کی شادی ایک بار پھر ہوتے ہوتے رہ گئی

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک بار پھر ان کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی۔

2016میں عفان وحید کے نکاح کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، بعدازاں انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

اب حالیہ انٹرویو میں انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک جگہ شادی سے متعلق بات چل رہی تھی لیکن ختم ہوگئی۔

میزبان نے سوال کیا کہ کس کی جانب سے منع کیا گیا، جس پر عفان وحید نے بتایا کہ شاید تقدیر آڑے آگئی۔

اداکار نے مزید کہا کہ کسی بھی رشتے میں محبت کا ہونا ضروری تو ہوتا ہے لیکن یہ لازمی جز نہیں ہے اس کے برعکس رفاقت زیادہ ضروری ہے۔