کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا پرومو جاری، کراچی کی نوجوان گلوکارہ نمرہ رفیق جگہ بنانے میں‌ کامیاب

مشہور زمانہ میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا پرومو گزشتہ روز جاری کردیا گیا جبکہ سیزن کی پہلی قسط 11 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

سیزن 6 تک پروڈیوس کرنے والے روحیل حیات کی واپسی ہوئی جس پر شائقین موسیقی بہت خوش ہیں، اس بار کئی پرانے سنگرز کی واپسی بھی ہوئی جیسے عاطف اسلم وغیرہ شامل ہیں، بقیہ گلوکاروں میں ابرار الحق، آئمہ بیگ، علی سیٹھی، عاطف اسلم، بنور بینڈ، برکت جمال فقیر، فرید ایاز، ابو محمد، حدیقہ کیانی، فریحہ پرویز، ہرسکھیاں، کاشف دین، نمرہ رفیق، قرۃ العین بلوچ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راحت فتح علی خان، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، شامالی، شجاع حیدر، عمیر جسوال، زیب بنگش اور زوئی ویکاجی بھی پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

ڈرم پر پاؤل ہیں جبکہ منم بھائی بیس پر ہیں، اس کے علاوہ دیگر میوزیشنز بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: