لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر علی ظفر ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کے کیس پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی۔
