Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیاد پر0.6 فیصد کمی ریکارڈ | زرائع نیوز

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیاد پر0.6 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ واربنیاد پر 0.6 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 13 اپریل کوختم ہونیوالے ہفتے میں روزمرہ استعمال کی 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 26 میں اضافہ اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ٹماٹرکی قیمت میں 22.43 فیصد، پیاز 15.85 فیصد، آٹا 2.75 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، دال چنا 0.82 فیصد، دال مونگ 0.35 فیصد، سرسوں کاتیل 0.09فیصد، سب سے کم ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 4.95 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.09 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئیْ

اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 8.59 فیصد، ایل پی جی 4.47 فیصد، انڈے 2.65 فیصد، چکن 2.19 فیصد، جارجیٹ 2.10 فیصد، واشنگ سوپ 1.83 فیصد، کیلا 1.64 فیصد، دال ماش 1.45 فیصد، گڑ 1.25 فیصد اور بیف کی قیمت میں 1.15فیصدکااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.69 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ، 17733 روپے سے22888 روپے، 22889 روپے سے 29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.84 فیصد، 0.58 فیصد،0.44 فیصداور 0.67 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔