Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بھارت میں معروف عالم دین رابع حسنی ندوی انتقال کرگئے | زرائع نیوز

بھارت میں معروف عالم دین رابع حسنی ندوی انتقال کرگئے

رائے بریلی: معروف عالم دین ،سربراہ دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنو،شہرہ آفاق محقق وادیب حضرت مولاناسیدرابع حسنی ندوی بھارت میں انتقال کر گئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کےعلماء کرام نے مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پردکھ ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سیدابوالحسن علی حسنی ندوی کے جانشین مولانا رابع حسنی ندوی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں29 اکتوبر 1929میں پیدا ہوئے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر بھی رہے۔ مولانا رابع حسنی ندوی رابطہ عالم اسلامی اور اسلامک سینٹر آکسفورڈ یونیورسٹی کے تاسیسی رکن بھی تھے۔

مولانا کی تصنیف کردہ متعدد کتابیں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہیں۔ آپکی سب سے زیادہ پڑھی جانیوالی سیرت نبوی پرکتاب رہبرانسانیت کا ترجہ اردو، انگریزی، ہندی اور عربی زبان میں موجود ہے۔

قرآن مجید کے مضامین پر مشتمل کتاب ’’قرآن مجید ایک رہبر کامل بھی آپکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔