Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی روکی گئی نشستوں کے نتائج جاری | زرائع نیوز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی روکی گئی نشستوں کے نتائج جاری

کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے روکے گئے کچھ نشستوں کے نتائج جاری کردیے، اس طرح پیپلز پارٹی 92 نشستوں کے ساتھ شہر کی سب سے بڑی اور جماعت اسلامی 80 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی۔

بلدیہ عظمی کراچی میں تحریک انصاف 44، مسلم لیگ (ن) 7، جے یو آئی 3، ٹی ایل پی 1 اور آزاد امیدوار کی 1 نشست ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگی ٹائون میں پیپلز پارٹی کے احمد رضا جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار صدر ٹاون یو سی 7 سے کامیاب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کو ملیر، ابراہیم حیدری اور اورنگی ٹاون سے 3 یوسیز پر کامیابی مل گئی، مسلم لیگ (ن) نے کورنگی اور شاہ فیصل ٹاون سے 2 نشستیں حاصل کرلی۔

کراچی کی 246 یونین کمیٹیوں میں سے 235 نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے جن میں سے 228 کے نتائج مکمل ہوگئے، ابھی 11 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہونا باقی ہیں۔