Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیازمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر بھی زندگی موجود ہے؟نئی پیشرفت جانیئے! | زرائع نیوز

کیازمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر بھی زندگی موجود ہے؟نئی پیشرفت جانیئے!

سڈنی : سائنسداں مسلسل اس جدوجہد میں ہیں کہ وہ زمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر زندگی کے آثار اور نئے سیاروں کو تلاش کرلیں ، جس کے لئے وہ نت نئی دریافتیں کرتے رہتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئے سیاروں کی تلاش میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے ایسی ہی ایک اجنبی اور نایاب دنیا کے نادر نظاروں کو منظر عام پر پیش کیا ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کی جانب سے شائع کردہ مطالعے کے مطابق گزشتہ روز شائع ہونے والا نیا مقالہ مستقبل میں نئے سیاروں کی دریافت کے لئے اہم اور لازمی جز ثابت ہوگا۔

اس مقالے کے مطابق ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم جس کی سربراہی ڈاکٹر تھائین کیوری کر رہے تھے، نے ایک ستارے اور اس کے ساتھی سیاروں کی درست شناخت کرنے اور پھر گیس سیارے کی تصویر بنانے میں کامیاب رہے، جسے HIP 99770b کا نام دیا گیا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر سائمن مرفی بھی اس تحقیق میں شامل تھے، ان کے ستاروں کے علم نے HIP 99770b اور اس کے میزبان ستارے کا مزید تفصیلی پروفائل بنانے میں مدد کی۔

ڈاکٹر سائمن مرفی کے مطابق براہ راست ذہنی تصورات پتہ لگانے کا ایک بہت اہم طریقہ ہے جو ہمارے اختیار میں ہے، لیکن اب تک اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے صرف 20 کے قریب ایکسوپلینٹس ( ایسے سیارے جو سورج کے سوا کسی اور ستارے کا چکر لگاتے ہیں ) کو دریافت کیا گیا ہے۔

سیاروں کو تلاش کرنے کا یہ نیا طریقہ زمین جیسے کسی سیارے کی تلاش، اس کی شناخت اور اس کی خصوصیات کو جاننے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

(نیٹ نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)