Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ پولیس نے علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا،فرخ حبیب | زرائع نیوز

سندھ پولیس نے علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا،فرخ حبیب

کراچی :تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان نے دفتر پر غیر قانونی پولیس چھاپے اور صوبائی صدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار جاتے وقت دفتر میں موجود کچھ افراد کے موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور پر قبول نہیں ہے۔

علی زیدی سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر بھی ہیں۔