کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے لہذا مقدمہ درج کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کراچی میں عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف دانیہ شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار دانیہ شاہ کے وکلا نے دلائل مکمل کئے جبکہ سرکاری وکیل نے دلائل دینے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
دانیہ شاہ نے عدالت میں کہاکہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022ء کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دیئے تھے، جن افراد نے رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی۔
دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے 3 کروڑ روپے بینک میں اور دیگر رقم خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھی تھی۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس، ثاقب اور 3نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی۔
