Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ویسٹ پولیس کی کارروائی، خود کو آرمی میجر ظاہر کرنیوالا جعلسازگرفتار | زرائع نیوز

ویسٹ پولیس کی کارروائی، خود کو آرمی میجر ظاہر کرنیوالا جعلسازگرفتار

کراچی: ضلع ویسٹ پولیس نے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا۔

ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق ملزم تیمور علی ولد عبدالعزیز کو دوران چیکنگ کاروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس چیکنگ کے دوران بھی ملزم نے خود کا تعارف بطور آرمی میجر کروایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے زیر استعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی جبکہ ملزم کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بعدازاں گرفتار ملزم سے برآمدہ سامان کے متعلق معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔