Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی پریس کلب، دہشت گردوں کی معاونت کا الزام،انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں | زرائع نیوز

کراچی پریس کلب، دہشت گردوں کی معاونت کا الزام،انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں

کراچی: کاؤنٹرٹیررازم ڈپیارٹمنٹ کی طرف سے پریس کلب پر چھاپہ مارنے کے بعد جمع ہونے والے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے حساس اداروں نے پریس کلب کی اتنظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی پریس کلب انتظامیہ سے تفصیلات مانگ لیں. کراچی پریس کلب انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

کراچی پریس کلب میں انتہائی اہم مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ کے دوران کس کس نے مزاحمت کی حساس اداروں نے کراچی پریس کلب انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

کراچی پریس کلب انتظامیہ سے چھاپے کے وقت پریس کلب میں جاری ایک مذہبی تنظیم کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں، منتظمین سے کہا گیا ہے بتایا جائے مذہبی تنظیم کے اجلاس میں کون کون شریک تھا اور اس اجلاس کا ایجنڈا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 

https://zaraye.com/karachi-press-club-ctd-raid

سی ٹی ڈی نے انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ کیا کراچی پریس کلب انتظامیہ نے اجلاس کی اجازت دی تھی؟ اور حساس اداروں نے اجلاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کر لیں جس کے بعد پریس کلب عہدیداران میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب تعاون نہ کرنے پر کراچی پریس کلب انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، پریس کلب انتظامیہ اور عہدیداروں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، دہشت گردوں کو پناہ دینے، ملکی دفاع کے خلاف سازش، دہشت گرد کو فرار کرنے میں مدد اور اہلکاروں سے تلخ کلامی اور گالم گلوچ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پریس کلب میں جس وقت چھاپہ مارا گیا اسوقت تین انتہائی مطلوب ملزمان میٹنگ میں موجود تھے. جنہیں میٹنگ میں موجود افراد نے شور شرابہ اور اہلکاروں کے سامنے مزاحمت کرکے فرار کرادیا۔

حساس اداروں نے گزشتہ رات کارروائی کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت نصراللہ چوہدری کے نام سے ہوئی، ملزم مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا ونگ کا انتہائی اہم رکن بتایا جاتا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں مزید چھاپے اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔