Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی شروع,بس اڈوں پر رش | زرائع نیوز

پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی شروع,بس اڈوں پر رش

کراچی ,لاہور:عیدالفطر کی آمد آمد، پردیسیوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے رخت سفر باندھ لیا۔

بس اڈوں پر رش بڑھنے لگا۔عید قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے روزگار اور دیگرکاموں کیلئے لاہور آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

اپنوں سے ملنے کے منتظرلوگوں کی واپسی کے باعث ریلوے اسٹیشن پرلوگوں کا رش ہے۔

عید الفطر آتے ہی پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔

کہیں کرائے دگنے تو کہیں گاڑیاں ہی نایاب ہوگئیں،لیکن فریاد کریں توکس سے کریں۔

شہر اقتدار کے باسی سرکاری چھٹیوں سے قبل ہی اپنے علاقوں کو روانہ ہونے کیلئے بس اڈوں پر اہل و عیال سمیت پہنچ گئے تاکہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔

ایڈوانس بکنگ کیلئے گاڑیاں موجود ہیں لیکن بس اسٹینڈز پر آ کر ٹکٹ لینے والوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پردیسیوں کو ابھی سے لمبی قطاروں میں لگنا پڑ رہا ہے۔

پردیسی ٹکٹیں نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے یہاں ٹکٹیں نہیں مل رہیں۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔

شدید گرمی میں روزے میں گھنٹوں گاڑیوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

آبائی علاقوں کو جانے والوں نے زائد کرایہ وصول کرنے کی بھی شکایت کی۔