Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
امیر طبقے سے پٹرول پر 75 روپےفی لیٹر اضافی لینے کی اسکیم تیار، سمری ارسال | زرائع نیوز

امیر طبقے سے پٹرول پر 75 روپےفی لیٹر اضافی لینے کی اسکیم تیار، سمری ارسال

اسلام آباد: حکومت نے امیر طبقے سے پٹرول پر 75 روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے پیکیج متعارف کرانے کی سمری تیار کرلی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کیلئے سمری بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلئےآئی ایم ایف کو پٹرول سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود سمری پیش کر دی ہے۔ حکومت نے ان صارفین سے 75 روپے فی لیٹر تک اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

فروری میں وزیر اعظم نے موٹرسائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کے کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے 50 روپے فی لٹر زیادہ وصول کر کے پیٹرول پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔