Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلوچ لاپتہ افراد پر جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈہ بے نقاب | زرائع نیوز

بلوچ لاپتہ افراد پر جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈہ بے نقاب

ملک دُشمن خفیہ ایجنسیوں کا اپنے بیرونی سہولت کاروں سے ملکر عید کے موقع پر بلوچ لاپتہ افراد پر پروپیگنڈہ پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لاپتہ افراد کے مسئلے پر عید کے روز احتجاج لانچ کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی ہے۔

عید پر بلوچ لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈہ پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اس گمراہ کن پروپیگنڈے کے تحت عید پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لاپتا افراد سے متعلق احتجاج لانچ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے میسجز، ٹویٹ، ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز کے ذریعے مہم چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس طرح کی گمراہ کُن معلومات سے اصل حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا ہے۔

یہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر معصوم بلوچوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔