کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالت کا کام حکومت اور سیاست نہیں انصاف دینا ہے۔کراچی میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت ہوگی تو ڈی ریل ہوگی، یہاں تو جاگیردارانہ نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حکومت سہولتیں عوام تک نا پہنچا سکے وہ کیسی حکومت ہے؟انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے ساتھ اب عدالتی بحران بھی ہے، امید ہے کہ یہ ملک تمام بحرانوں سے نکلے گا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اسلام اور شہدا کی امانت ہے، پوری ملت اسلامیہ کو عید کے دن مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
