کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو خوش کر دیا۔فرحان سعید اور عروہ حسین نے انسٹا گرام پر ایک ساتھ اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں عروہ حیسن ہلکے گلابی رنگ کا جوڑا پہنے بہت خوبصورت جبکہ فرحان سعید سفید رنگ کا کرتا پہنے بے حد دلکش نظر آ رہے ہیں۔
مداح ان تصاویر میں اپنی پسندیدہ جوڑی کو طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔عید کے موقع پر مشہور جوڑی نے ان خوبصورت تصاویر کو شیئر کر کے اپنی علیحدگی سے متعلق پھیلی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے.

