Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹیلر سوئفٹ اور جو ایلوین کے درمیان رشتہ ختم ہوگیا | زرائع نیوز

ٹیلر سوئفٹ اور جو ایلوین کے درمیان رشتہ ختم ہوگیا

نیو یارک : ٹیلر سوئفٹ اور جو ایلوین کے درمیان رشتہ ختم ہوگیا، ٹیلر سوئفٹ اور جو الوین نے چند ہفتے پہلے ہی خوش گوار انداز میں علیحدگی اختیارکی اور ایک دوسرے کا دوست ہونے کا فیصلہ کیا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور برطانوی اداکار جوالوین ( Joe Alwyn) نے 6 سال بعد تعلق کو ختم کردیا۔
ٹیلر سوئفٹ اور جو الوین نے چند ہفتے قبل خوش گوار انداز میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ دونوں شخصیات نے اپنے تعلقات کو بہت ہی خفیہ رکھا۔ ان دونوں کے درمیان تعلق 2016 میں قائم ہوا۔
گرائمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اور ایلوین نے اپنے رشتہ کو بہت خفیہ رکھا۔ تاہم رواں برس جنوری میں ٹیلر سوئفٹ نے اس بات کا انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے کیا۔
2022 میں ریلیز ہونے والی ان کی البم Midnights کا ایک میوزیکل ٹریک Lavender Haze ایلوین کے لیے ہے۔ انہوں نے ایلوین کو اپنی شدید محبت قرار دیا۔