Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کےلئے دوست ممالک سے مدد مانگی ہے, بلاول | زرائع نیوز

سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کےلئے دوست ممالک سے مدد مانگی ہے, بلاول

لاہور : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ محکمۂ خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کی ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے، مزید 211 پاکستانیوں کا قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا۔

وزیرِ خارجہ نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ آج خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لے کر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سربراہی میں دفترِ خارجہ کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ خرطوم اور پورٹ سوڈان میں سفیر کی ٹیم پاکستانیوں کے قیام کی سہولت کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل آسان بنانے کے لیے دوست ممالک خصوصً سعودی عرب مصروفِ عمل ہے، سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہو گئی۔