اسلام آباد: عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد آج سے تین روز (بدھ تا جمعہ )کے لئے ردوبدل کے ساتھ سپریم کورٹ کے پانچ بینچ اسلام آباد پرنسپل سیٹ جبکہ ایک بنچ کراچی برانچ رجسٹر ی میں مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا ۔
بینچ اول چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ ،بنچ دوئم جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید ،بینچ سوئم جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان ،بنچ چہارم جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عا ئشہ اے ملک جبکہ بینچ پنجم جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا ۔
اسی دوران ساڑھے گیا رہ بجے عدالتی وقفہ کے بعد دو بینچوں کی ترتیب بدل جائے گی اوربینچ سوئم جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل جبکہ بینچ پنجم،جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔
ان تین دنوں کے لئے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ایک بنچ کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
