بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، ہنگامہ آرائی پر 8 افراد گرفتار

کراچی میں  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج،  پولیس نے  8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ہفتے کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔

 دوران احتجاج ہنگامہ آرائی اور سڑک بند کرنے کی دفعات کے تحت شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مقمہ درج  کرکے ہنگامہ آرائی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 45 نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: