لاہور: ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کا آخری مرحلہ آج بدھ کے روز سے شروع ہو گا۔ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں اب تک11 کروڑ 60 لاکھ 34 ہزار 900 افراد کوشمارکیا گیا۔
سندھ میں 5کروڑ28لاکھ 57ہزار853 افراد کی گنتی کی گئی۔ملک بھرمیں اب تک 23 کروڑ53 لاکھ 88 ہزارافراد کی گنتی ہوچکی۔
جڑواں شہروں سمیت 19 اضلاع میں مردم شماری کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا،کراچی،حیدرآباد اورکوئٹہ میں بھی مردم شماری کا کام باقی ہے۔
کے پی میں 3 کروڑ 92 لاکھ 43 ہزارسے زائد اوربلوچستان میں 1کروڑ 92لاکھ 55 ہزار 648 افراد کی گنتی کی گئی ہے ۔لاہورمیں ایک کروڑ15لاکھ سے زیادہ افراد کا شمارکیا گیا۔
ادارہ شماریات حکام کے مطابق مردم شماری 30 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔عید الفطر کی تعطیلات کے باعث فیلڈ ورک 5 دن کیلئے روک دیا گیا تھا۔
