Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : خاتون نے ڈاکوئوں پر پستول تان لیا، ملزمان فرار، ویڈیووائرل | زرائع نیوز

کراچی : خاتون نے ڈاکوئوں پر پستول تان لیا، ملزمان فرار، ویڈیووائرل

کراچی : طویل عرصے سے کراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال میں بہتری کی منتظر عوام شاید اب مایوس ہونے لگی ہے، اپنی مدد آپ کے تحت ڈکیتوں سے بچنے کیلئے اب خواتین نے بھی پستول رکھنا شروع کردیے۔

سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو بہت وائرل ہے جس میں 3 موٹرسائیکل سوارنوجوان راہ چلتی خاتون کو لوٹنے کی غرض سے پہنچے تو انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ قدرے سنسنان گلی میں عبایا میں ملبوس خاتون کے پیچھے جانے والے ڈکیتوں نے خاتون کے سامنے آکر موٹرسائیکل روک دی ۔اس سے قبل کہ وہ کوئی چھینا جھپٹی کرتے ، خاتون نے اچانک ہی ان پرپستول تان لیا۔پستول دیکھتے ہی کم عمر ڈکیت فورا موٹرسائیکل گھما کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

خاتون کی بہادری دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین اپنے تبصروں میں انہیں سراہتے ہوئے اپنی حفاظت کیلئے ایسے اقدامات کو ضروری قراردے رہے ہیں.