Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بن لادن آپریشن سے متعلق دن وائٹ ہاؤس کی نئی تصاویر آگئیں | زرائع نیوز

بن لادن آپریشن سے متعلق دن وائٹ ہاؤس کی نئی تصاویر آگئیں

دبئی: پہلے کبھی نہ دیکھی گئی تصاویر نے یکم مئی 2011 کے واقعات کی یاد تازہ کردی ہے۔ یہ تصاویر القاعدہ سربراہ کو مارنے کے آپریشن کے دوران وائٹ ہاس کے ماحول کو سامنے لا رہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہائوس کے سیچویشن روم میں اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما اور ان کے نائب صدر جو بائیڈن کے چہروں پر تنائو واضح تھا۔

وزیر دفاع باب گیٹس بھی موجود تھے۔ تصویروں میں اوباما کو غور سے دیکھتے اور سوال پوچھتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ جب یہ بات سامنے آئی کہ کارروائی کامیاب ہو گئی تو گیٹس کی ہاتھ ہلاتے ہوئے تصویر کھینچی گئی۔ پھر وہ سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن اور دیگر عالمی رہنماؤں کو بتانے کے لیے کال کرتے ہیں۔

اس دوران اوباما اور ان کی ٹیم کی تقریر پر کام کرنے والی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔

خیال رہے یہ تصاویرامریکی اخبار نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت ایک درخواست کے بعد اوباما کی صدارتی لائبریری سے حاصل کی ہیں۔