Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سپریم کورٹ کی خالی نشستیں: جسٹس فائز کاجوڈیشل کمیشن ممبران کو خط | زرائع نیوز

سپریم کورٹ کی خالی نشستیں: جسٹس فائز کاجوڈیشل کمیشن ممبران کو خط

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط کے ذریعے پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کو نامزد کیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں سفارش کی ہے کہ جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کے ناموں پر غور کیا جائے۔

خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران سے کہا ہے کہ سینیارٹی کے اصول پر دونوں چیف جسٹسز کو سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جائے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر زور بھی دیا ہے۔