Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ماہر فلکیات نے عید الاضحی اور حج کے چاند کی تاریخ کا اعلان کر دیا | زرائع نیوز

ماہر فلکیات نے عید الاضحی اور حج کے چاند کی تاریخ کا اعلان کر دیا

قاہرہ : ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان مصر کے فلکیاتی کلینڈر پر کیا گیا،اعلان کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی ۔

عرفہ کے روز مسلمان حج کی ادائیگی کیلئے عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کے چاند کی پیدائش شوال کی 29 تاریخ 1444 بروز بدھ 28 جون کو مصر اور قاہرہ کے وقت کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔

نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔

حج کا آغاز 26 جون کو متوقع ہے جبکہ تاریخوں میں سعودیہ کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کے باضابطہ اعلان تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔