Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
12 سال بعد کوئی ملک غریب نہیں رہے گا؛ بل گیٹس | زرائع نیوز

12 سال بعد کوئی ملک غریب نہیں رہے گا؛ بل گیٹس

واشنگٹن:مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے کہا ہے کہ 12سال کے بعد 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں بانی بل گیٹس کا خط پڑھا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ امیر ممالک کے اہم منصوبوں اور ایجادات کو استعمال کرنے کی بدولت 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔

بل گیٹس نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ کم یا درمیانی آمدنی والے ممالک اپنے امیر پڑوسی ممالک سے سیکھیں گے جیسے میڈیکل کے شعبے میں نئی ویکسین، زراعت میں بہتر بیج سے زیادہ پیداوار اور ڈیجیٹل انقلاب۔

بل گیٹس کے مطابق اسی طرح دیگر اور شعبوں میں بھی جدید تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کم آمدنی والے ممالک نئی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اس وقت پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔ میں کافی پُر امید ہوں اور پیش گوئی کرسکتا ہوں کہ 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب ملک نہیں رہے گا۔

بل گیٹس جو 2014 میں بھی ایسا ہی ایک دعویٰ کرچکے ہیں نے کہا کہ 2035 تک 70 فیصد سے زائد ممالک کی فی کس آمدنی آج کے چین اور 90 فیصد کی آمدنی آج کے بھارت سے زیادہ ہوگی۔