Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیس بک میسنجر پر گیمز کھیلنا اب بہت آسان | زرائع نیوز

فیس بک میسنجر پر گیمز کھیلنا اب بہت آسان

فیس بک کی جانب سے گزشتہ ماہ سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران میسنجر میں کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا جن میں زیادہ تر چیٹ بوٹس اور چیٹ ایکسٹینشز کے گرد گھومتی تھیں اور اب اس میسنجنگ ایپ کا انٹرفیس تبدیل کردیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے والے اس انٹرفیس میں اب ایکٹیو ناﺅ کانٹیکٹ کے بارے میں جاننا بہت آسان ہوگیا ہے جو کہ اب ایک الگ ٹیب میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح گروپس کا ایک نیا ٹیب بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ گروپس کو دیکھا یا تلاش کیا جاسکے۔

میسنجر میں اب گیمز کے لیے بھی ایک الگ بٹن مختص کردیا گیا ہے جو نیچے دائیں جانب کونے پر موجود ہے۔

وہاں کلک کرکے اب متعدد گیمز کو دیکھ کر آسانی سے کھیل سکتے ہیں بلکہ دوستوں کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔

میسنجر میں اب سیٹنگ بٹن بھی گیمز کے برابر رکھ دیا گیا ہے اور فیس بک کو توقع ہے کہ میسنجر اب صارفین کے لیے گیمنگ ہب بھی بن سکے گی۔

فیس بک مینسجر کا یہ نیا انٹرفیس اس وقت محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے تاہم بہت جلد یہ دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

اس سے قبل رواں سال کے دوران میسنجر میں فیس بک کی جانب سے میسنجر ڈے (انسٹاگرام اسٹوریز جیسا فیچر) اور ری ایکشنز کو بھی متعارف کرایا جاچکا ہے۔

فیس بک نے ری ایکشنز جیسے فیچر کو میسنجر کی تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ قرار دیا تھا جس مین چیٹ میں کسی انفرادی پیغام پر ردعمل مختلف ایموجیز کے ذریعے ظاہر کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز