بچوں‌کے پاس برہنہ تصویر موصول ہوتے ہی والدین کو علم ہوجائے گا

ایک ایسی ایپ سامنے آئی ہے جو کسی بچے کے پاس فحش یا برہنہ تصاویر آنے یا اسے کلک کرنے کی صورت میں والدین کو آگاہ کردیتی ہے۔

اس ایپ کا نام ‘گیلری گارڈین’ ہے اور اس کے ذریعے بچوں کو بہکانے والی تصاویر سے بچایا جا سکتا ہے۔

اگر بچے اپنے فون میں ایسی تصاویر کو محفوظ کریں گے تو بھی یہ ایپ والدین کے پاس خبر بھیج دے گی۔ ییپو ٹیکنالوجی کے بانی ڈینیل سكوروونسكي کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو سمجھنا بہت آسان ہے۔

گیلری گارڈین

یہ ایپ پہلے تصویر کی شناخت کرتی ہے کہ آیا وہ کوئی انسان ہے۔ اس کے بعد وہ سکن یعنی جلد کو دیکھتی ہے اور اگر تصویر میں زیادہ سکن ہے تو وہ اس کا حساب کر لیتی ہے۔

اسی دوران ایپ اس بات کی نشاندہی کر لیتی ہے کہ آيا تصویر مشکوک تو نہیں۔ بی بی سی نے اس ایپ کو پرکھا ہے کہ کیا واقعی یہ وہی کام کرتی ہے جس کا اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے؟

تحقیقات میں کئی چیزیں سامنے آئیں۔ بعض تصاویر کی ایپ اطمینان بخش طور پر شناخت نہیں کر پائی۔ لباس والی تصاویر کی یہ ایپ شناخت نہیں کر سکی۔ اگرچہ جسم کے بعض حصوں کو ایپ پکڑنے میں کامیاب رہی۔ ایسے میں ڈینیل نے کہا کہ ایپ کا پورا زور جلد پر ہے۔

بی بی سی نے اس ایپ کے دعووں کی بنیاد پر 20 شہوت انگیز تصاویر کا تجربہ کیا۔

ان میں سے 12 تصاویر کی شناخت ایپ نے فوراً کر لی، لیکن آٹھ تصاویر کی شناخت کرنے میں یہ ناکام رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایپ 96 فیصد تصاویر کی شناخت کر لیتی ہے۔ بہر حال سنیپ چیٹ سے ارسال کی جانے والی تصاویر کے معاملے میں یہ ایپ بہت معقول نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: