Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
الیکشن کب ہونے والے ہیں ؟ اعتزاز احسن کی رائے جانیئے ! | زرائع نیوز

الیکشن کب ہونے والے ہیں ؟ اعتزاز احسن کی رائے جانیئے !

لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینئر قانون دان اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ الیکشن تب ہونگے جب سپریم کورٹ کہے گی اور جس دن سپریم کورٹ نے کہا کہ اس دن الیکشن ہونگے تو اسی دن ہی الیکشن ہونگے،وکلا ججز کے حق کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی فائز کیلئے بھی نکلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آڈیوز کے حوالے سے سب کو سامنے آنا ہوگا، جرح ہوگی، اس سے پہلے آڈیوز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اگر ان آڈیوز کو کوئی ریکارڈ کررہا ہے تو حکومت ان کو استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آڈیوز سیف الرحمٰن، جسٹس راشد عزیز، شہباز شریف کی بھی سامنے آ چکی ہیں اور انہوں نے آج تک تردید نہیں کی، ن لیگ نے ججز میں مشترکہ معاملہ پیدا کر دیا ، یہ سمجھتے ہیں کہ ججز میں تقسیم پڑگئی اور یہ اس کو استعمال کرلیں گے،مریم نواز مذاکرات کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کررہی ہیں۔ ن لیگ نے ماحول میں آلودگی پیدا کردی ، نواز شریف نے1997 ءمیں جسٹس سجاد علی شاہ کیخلاف عدالتوں پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عدالتی نظام میں بہت مسائل ہیں، ازخود نوٹس ، 184(3) میں اپیل کا حق ہونا چاہئے۔ تین بڑے ستمبر 2023 ءمیں ریٹائر ہورہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ستمبر میں چیف جسٹس اور صدر عہدے سے ہٹ جائینگے تو انکی موج ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ صدر کے عہدہ کیلئے صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے ہیں، جب الیکٹورل ووٹ ہی مکمل نہیں ہونگے تو کیسے نیا صدر مملکت آئیگا۔ صدر تب اپنا عہدہ چھوڑے گا جب پنجاب اسمبلی کے الیکشن ہونگے اور جب پنجاب، خیبر پختونخوا کے الیکشن ہونگے تب نیا صدر منتخب ہوگا۔