Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تیاریاں، لندن سیاحوں سے بھر گیا | زرائع نیوز

شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تیاریاں، لندن سیاحوں سے بھر گیا

لندن : برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔شاہ چارلس کی تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا۔

تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔

ہفتے کی صبح 6 بجے سے پارلیمنٹ اسکوائر،وائٹ ہال اور مال کا علاقہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔شاہ چارلس صبح 11 بجے بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ ہوں گے ۔

تاج پوشی کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی پر کھڑے ہونے پر شاہ چارلس کو طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے ۔

تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔