Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران خان کی اہلیہ نے مریم نواز کے خلاف کورٹ سے رجوع کرلیا | زرائع نیوز

عمران خان کی اہلیہ نے مریم نواز کے خلاف کورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز جان بوجھ کر بشریٰ بی بی اور ان کے اہلخانہ کو بدنام کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی جھوٹی مہم چلا رہی ہیں۔

یکم مئی کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران مریم نواز نے بشریٰ بی بی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے۔

مریم نواز ان الزامات کو واپس لے کر 7 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں ۔

بصورت دیگر ان کے خلاف ضابطہ فوجداری اور ہتک عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔