Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک | زرائع نیوز

بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک

ممبئی : معروف بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

چند لائکس اور ویوز کے لئے تیز رفتار گاڑیوں اور بائکس پر سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنے والا 1.2 ملین سبسکرائبرز کا حامل معروف بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا۔رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر آگستے چوہان کے ساتھ جان لیوا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آگرہ سے دہلی بذریعہ یمنا ایکسپریس وے سفر کر رہا تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

یوٹیوبر سپر بائیک پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی مصروف تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔بھارتی یوٹیوبر نے تیز رفتار بائک پر سے کنٹرول کھو دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں یوٹیوبر کا ہیلمٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔

موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔یوٹیوبر کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح چند لمحوں میں پھل گئی۔