Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کینیڈین وزیر نے پاکستانیوں کو ویزا اجرا سے متعلق نوید سنا دی | زرائع نیوز

کینیڈین وزیر نے پاکستانیوں کو ویزا اجرا سے متعلق نوید سنا دی

ٹورنٹو : کینیڈا کی وزارت برائے امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔

جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز کا پاکستانی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’نئے درخواست گزاروں کے لیے ویزہ کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وقت ایک مکمل شدہ عارضی رہائش کی ویزہ درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 90 دن ہے اور ہم مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہ رہے ہیں۔

شان فریزر کے مطابق ان کی حکومتی ویب سائٹ پر ویزہ کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لیے آ رہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت اُن پُرانی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کر رہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکیں تھیں۔

(نیٹ نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک)