Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھرپور تیاری سے عام انتخابات لڑیں گے : آصف زرداری | زرائع نیوز

بھرپور تیاری سے عام انتخابات لڑیں گے : آصف زرداری

کراچی:سابق صدر مملکت و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آ صف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم بھرپور تیاری سے عام انتخابات لڑیں گے, پورے ملک کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے۔بلاول نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، وہ بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے دی جانیوالی دھمکیوں کے باوجود بھارت گئے۔

ایک یا ن میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرجیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ کوئی شک نہیں کہ جیالے اپنی قیادت کی طرح بہادر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے، کراچی کے جیالوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے، بلاول بھٹو اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہےاورپیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی بلاول بھٹو کی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قا ئد عوام شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی جانشین بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہیں،آصف زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ سندھ ، انکی کابینہ اور پارٹی رہنمائوں کو بھی مبارکباد دی ۔